Jul ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۱ Asia/Tehran
  • شام میں امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرہ

شام کے عوام نے امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرہ کرکے اس ملک کے خلاف امریکی پابندیوں اور سزار قانون کے خلاف نعرے لگائے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے الحسکہ کے القامشلی کے عوام نے آج بروز ہفتہ ہونے والے امریکہ مخالف مظاہرے میں امریکہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اس ملک سے غاصب امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر شام کے خلاف امریکہ کی اقتصادی پابندیوں، سزار قانون اور امریکی فوجیوں کی شام میں موجودگی کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں شام کے صدر بشار اسد کی تصاویر بھی تھیں۔

شامی مظاہرین نے ملک سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے شام کی فوج کے اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا۔

مظاہرین نے اسی طرح امریکہ کی جانب سے شام کے خلاف سزار قانون کے تحت عائد کی جانے والی نئی اقتصادی پابندیوں کی بھی مذمت کی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دسمبر 2019 میں شام کے خلاف سزار قانون کے مسودے پر دستخط کئے تھے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس