Jul ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • دشمنوں کی سازشیں ناکام، شام میں کامیاب الیکشن، نتائج کا اعلان

شام کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں تینتیس فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ملک کے الیکشن کمیشن کے سربراہ سامر زمریق نے اعلان کیا ہے کہ چھے ملین دو لاکھ  چوبیس ہزار چھے سو سڑسٹھ افراد نے انتخابات میں حصہ لیا اور یوں مجموعی طور پر تینتیس اعشاریہ ایک سات فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

انھوں نے کہا کہ دیرالزور، حلب اور حلب کے مضافاتی علاقوں کے پانچ انتخابی حلقوں میں فرضی ووٹنگ کی بنا پر الیکشن کمیشن دوبارہ انتخابات کرائے گا۔انتخابی نتائج کے مطابق برسراقتدار جماعت قومی اتحاد الائنس نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں۔

شام میں دوہزار گیارہ کے بحران کے بعد سے اب تک تیسری بار پارلیمانی انتخابات کرائے گئے ہیں۔ ان پارلیمانی انتخابات میں دوسو خواتین سمیت کل ایک ہزار چھے سو چھپن امیدوار میدان تھے ۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس