Jul ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • عرفہ خالق حقیقی کے حضور راز و نیاز کا دن

دعائے عرفہ کے معنوی اجتماعات اور پروگرام پورے ایران میں آج شام کے وقت منعقد ہوں گے اور مخلوق اپنے خالق حقیقی کے حضور راز و نیاز کرنے کے ساتھ ساتھ حضرت امام حسین علیہ السلام کی دعائے عرفہ کی تلاوت کریں گے۔

روز عرفہ مناسک حج کا آغاز ہے اس دن حاجی میدان عرفات میں جمع ہوتے ہیں اور دعا اور استغفار کے ساتھ حج جیسے فریضے کی ادائیگی کی توفیق نصیب ہونے پر خدا کا شکر بجا لاتے ہیں۔

روز عرفہ کی اہمیت و عظمت صرف حاجیوں کے لئے ہی نہیں ہے بلکہ تمام مسلمانوں بلکہ اس سے بڑھ کر تمام انسانوں کے لئے خاص اہمیت ہے۔ اس کی عظمت اور اہمیت کے پیش نظر معصومین علیہم السلام سے کچھ مخصوص اعمال، دعا اور مناجات وارد ہوئے ہیں۔

ان میں سے مشہور ترین دعا، حضرت امام حسینؑ کی تعلیم کردہ دعائے عرفہ ہے۔ اس دعا کو امام حسینؑ نے میدان عرفات میں پڑھا اور آج  بھی اگرچہ کوئی میدان عرفات میں حاضر نہ ہو مگر اپنے مولا و آقا کی اقتداء کرتے ہوئے روز عرفہ اس دعا کو پڑھتے ہیں، اس کا بہت ثواب ہے۔ اسی لئے آج ایران کے گوشہ وکنار اور ملک کے مقدس مقامات، امام زادوں کے مقبروں، مساجد اور امامبارگاہوں میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی تعلیم کردہ دعائے عرفہ کے معنوی مراسم کورونا وائرس کی وجہ سے طبی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے منعقد ہوں گے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس

کمنٹس