Aug ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • طالبان کے 400 قیدی جنگی جرائم میں ملوث

افغانستان کے نائب صدر نے کہا ہے کہ طالبان کے 400 قیدی جنگی جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

شفقنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے نائب صدر امرالله صالح کا کہنا ہے کہ طالبان کے 400 قیدیوں پر سنگین جرائم من جملہ جنگی جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات ہیں اس لیے ان کی فوری رہائی ممکن نہیں ہے، یہ معاملہ اب گرینڈ جرگے میں حل ہونا چاہیئے۔

واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مزید 500 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ حکومت نے اب تک طالبان کے 4 ہزار 600 قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

29 فروری کو امریکا اور افغان طالبان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی رو سے کابل حکومت کو 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنا تھا جنہیں حکومت نے مرحلہ وار رہا کیا ہے تاہم باقی ماندہ 400 قیدیوں کی رہائی کے لیے صدر اشرف غنی کے انکار سے امن مذاکرات کے سبوتاژ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب افغان طالبان اور کابل حکومت کی جانب سے عید کے تین روزہ جنگ بندی کے اعلان کے باعث کل عید الاضحیٰ کا پہلا روز نہایت پُر امن رہا  جبکہ اس ملک میں عید کی مناسبت سے روایتی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس

کمنٹس