Aug ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • لیبیا کے موضوع پر ترکی اور امارات آمنے سامنے

ترکی نے لیبیا میں متحدہ عرب امارات کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مناسب وقت اور جگہ پر ابوظہبی کو سزا دی جائے گی۔

ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آکار نے ہفتے کو قطر کے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی نے لیبیا اور شام میں تخریبی اقدامات کئے ہیں اور یہ دیکھنا پڑے گا کہ اس کے ان دشمنانہ اقدامات کے محرکات کیا ہیں۔

ترک وزیر دفاع نے متحدہ  امارات، سعودی عرب، مصر، روس اور فرانس کی جانب سے لیبیا کی باغی نیشنل فورس کے کمانڈر خلیفہ حفتر کی حمایتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان ممالک کی حمایتوں کا سلسلہ جاری رہا تو لیبیا میں استحکام قائم نہیں ہو سکے گا۔

ترکی کے وزیر دفاع نے مصری حکام کو بھی انتباہ دیا اور کہا کہ وہ ایسے بیانات سے پرہیز کریں جو لیبیا میں کشیدگی پیدا ہونے کا باعث بنتے ہیں۔

 امریکہ اور بعض یورپی و علاقائی ممالک کی مداخلتوں کی بنا پر لیبیا بدامنی  اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے اور ملک اس وقت اقتدار کے دو مراکز میں تقسیم ہو چکا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

:Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

 

ٹیگس