Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں پر صیہونی دہشتگردوں کا حملہ، درجنوں زخمی

غرب اردن میں صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق غاصب اور جابر صیہونی دہشتگرد جنین کے مغربی شہر زبوبا میں حملہ کر کے کئی فلسطینیوں کو اٹھا لے گئے۔ اس حملے میں بچوں سمیت درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

صیہونی فوجیوں نے نابلس کے عصیرہ علاقے سے بھی 5 فلسطینیوں کو اغوا کر لیا۔

خیال رہے کہ فلسطینی عوام ملک کے مختلف علاقوں میں وقتاً فوقتاً احتجاجی مظاہرے کر کے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی  حکومت کی غاصبانہ پالیسیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہتے ہیں تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران صیہونی حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

 

 

 

 

ٹیگس