Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۵ Asia/Tehran

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کو ایک ہولناک دھماکہ ہوا ہے جس میں سینکڑوں لوگوں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

ابھی تک اس واقعے کے بارے میں کوئي سرکاری بیان سامنے نہیں آيا اور اسی طرح اس میں زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کا بھی علم نہیں ہو سکا ہے تاہم المیادین ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ سینکڑوں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ بیروت میں متعین العالم کے نمائندے نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ بیروت کی بندرگاہ کے اسٹور نمبر بارہ میں اشتعال انگیز مواد میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس دھماکے  کے متعدد ویڈیو سامنے آئے ہیں جن میں دکھایا گيا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کافی اونچائي تک دھویں کا ستون نظر آ رہا ہے۔

العالم کے رپورٹر نے بتایا ہے کہ اس دھماکے سے بہت زیادہ نقصانات ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں جنھیں ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتالوں تک پہنچایا گيا۔ رپورٹوں میں بتایا گيا ہے کہ دھماکے کی آواز کئی کلو میٹر دور اور صیدا شہر تک سنائي دی۔ بیروت کے گورنر مروان عبود نے کہا ہے کہ نقصانات کا دائرہ بہت زیادہ وسیع ہے۔

ٹیگس

کمنٹس