Aug ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • افغانستان میں پولیس چوکی پر کار بم سے حملہ

مشرقی افغانستان میں مسلح افراد نے پولیس چوکی پر بارود سے بھری گاڑی سے حملہ کر دیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان میں غزنی کی صوبائی کونسل کے چیئرمین نصیر احمد فقیری نے کہا ہے کہ ہفتے کی رات غزنی کی پولیس چوکی پر کار بم سے کئے جانے والے حملے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں جن میں اطلاع ملنے تک کم از کم آٹھ افغان سیکورٹی اہلکار زخمی ہو چکے تھے۔

غزنی کے گورنر ہاؤس کے ترجمان وحیداللہ جمعہ زادے نے کہا ہے کہ ان جھڑپوں میں ہونے والے نقصان کے بارے میں ابھی صحیح اعداد و شمار کا اعلان نہیں کیا جا سکتا۔دوسری جانب افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے کہا ہے کہ اب تک کئی مسلح حملہ آور ہلاک ہو چکے ہیں۔ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

افغانستان میں بدامنی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ایسی حالت میں اضافہ ہوا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک دو ہزار ایک سے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف مہم اور اس ملک میں قیام امن کے بہانے سے موجود ہیں جبکہ افغان عوام بارہا احتجاجی مظاہرے کر کے اپنے ملک سے امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

ٹیگس