Aug ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۵ Asia/Tehran
  • بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب پھر حملہ، خطرے کے سائرن بجنے لگے

عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب چند راکٹ داغے گئے ہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب 3 راکٹ داغے گئے۔

راکٹ حملے کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ ابھی تک اس حملے میں جانی نقصان کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ چند روز قبل بھی التاجی اور البلد کے امریکی فوجی اڈوں کے قریب راکٹوں سے حملہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: عراق و کویت کی سرحد پر امریکی دہشتگردوں پر حملہ

عراقی عوام اور سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ عراق کی پارلیمنٹ نے بھی اس ملک سے امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے انخلا کا بل اکثریتی رائے سے منطور کیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکی دہشت گردوں نے فضائی حملہ کر کے جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے کئی دیگر ساتھیوں کو شہید کر دیا تھا جس کے بدلے میں ایران نے 8 جنوری کو عراق میں امریکی دہشت گردی کے اہم اڈے عین الاسد پر درجنوں میزائل داغے۔ ایران کے اس جوابی حملے میں امریکہ کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس