Aug ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۹ Asia/Tehran

لبنان کی عوامی اور مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے اب سے تھوڑی دیر قبل لبنانی اور علاقائی عوام سے اپنے براہ راست خطاب میں لبنان کے حالیہ سانحے، جاری سیاسی کشمکش اور 33 روزہ جنگ پر روشنی ڈالی۔

سید حسن نصر اللہ کا براہ راست خطاب

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے 33 روزہ جنگ میں اسرائیل پر فتح اور کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلامی مزاحمت کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ۔ سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کی غاصب اور ظالم و جابر حکومت پرحزب اللہ کی تاریخی فتح اور کامیابی پر دنیا بھر کے تمام حریت پسندوں اور مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شہید عماد مغنیہ، شہید مصطفی بدرالدین  ، سپاہ اسلام کے عظيم الشان کمانڈر میجر جنرل سلیمانی اور دیگر شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

سید حسن نصر اللہ نے 33 روزہ جنگ میں اسلامی مزاحمت کی کامیابی میں شہید قاسم سلیمانی سلیمانی  اور دیگر کمانڈروں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی محاذ کی فتح اور کامیابی میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کی قدردانی کی۔

لبنان کی عوامی اور مزاحمتی  تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اپنی نشری تقریر میں لبنان میں جاری سیاسی کشمکش اور دارالحکومت بیروت میں ہوئے حالیہ سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں رونما ہونے والے واقعات منجملہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ہونے والے معاہدے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جو اپنے آپ کو ناقابل شکست کہتا تھا اسے ہم نے 33 روزہ جنگ میں شکست دی اور اسرائیل امریکہ کی حمایت کے باوجود پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیل کی کوئی بھی شرط قبول نہیں کی اور اس کے باوجود اسرائیل گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہر چند کہ عالمی سطح پر حزب اللہ کی حمایت کی گئی لیکن عسکری حوالے سے میدان میں ہم تنہا تھے اور ہم نے اسرائیل کی بڑی اور مضبوط فوج کے سامنے مزاحمت کی اور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 33 روزہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران ،شام اور دیگر مزاحمتی جماعتوں اور ممالک کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

 

ٹیگس