Aug ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی دہشتگرد فوجی نشانے پر

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع امریکہ سے وابستہ فوجی اڈے التاجی پر 2 راکٹ داغے گئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کل رات التاجی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عراق میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں کا یہ دوسرا حملہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات کے حملے میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کی رات بھی 3 کاٹیوشا راکٹ بغداد ایئر پورٹ کے اس حصے میں داغے گئے تھے جہاں داعش کا نام نہاد مقابلہ کرنے کے لئے امریکی اتحاد کے فوجی رہتے ہیں۔

در ایں اثناء کل بروز ہفتہ عراق کے جنوب میں امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے دو کانوائے کے راستے میں دھماکے بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ مارچ 2020 میں بھی التاجی میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 امریکی دہشتگرد اور ایک برطانوی فوجی ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد امریکی دہشتگردوں نے اگلے ہی روز عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی  کے مراکز پر بم گرائے تھے جس میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس