Aug ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
  • افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات تعطل سے دوچار

افغان مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کے تعطل سے دوچار ہونے کی خبر دی ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان مذاکراتی ٹیم  کے رکن حفیظ منصور کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کے التوا کی وجہ طالبان کی جانب سے بعض افغان فوجی حکام کو رہا نہ کرنا ہے۔

افغان مذاکراتی ٹیم  کے ایک اور رکن غلام فاروق مجروح کا بھی کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات شروع ہونے کی تاریخ ابھی تک طے نہیں ہوئی تاہم یہ طے پایا ہے کہ افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم اس ہفتے قطر جائے گی۔

در ایں اثناء طالبان نے کہا ہے کہ اس کے تمام قیدیوں کی رہائی کے ایک ہفتے بعد افغان حکومت سے مذاکرات کریں گے۔ تاہم افغان حکومت نے سنگین جرائم میں ملوث طالبان کے باقیماندہ 400 قیدیوں میں سے صرف 80 کو رہا کیا ہے۔

 

 

ٹیگس