Aug ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں جھڑپیں 37 ہلاک 27 زخمی

افغانستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں 37 افراد ہلاک ہو گئے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج اتوار کے روز افغانستان کے صوبے بادغیس کے قادس شہر میں طالبان اور افغان فورسز کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپ میں 30 طالبان ہلاک اور 25 طالبان زخمی ہو گئے۔ یہ جھڑپ اس  وقت شروع ہوئی جب طالبان نے سکیورٹی فورسز اور فوجی مراکز پر حملہ کیا۔

 دوسری جانب آج صوبہ پکتیا کے احمد خیل علاقےمیں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 افغان فوجی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ جبکہ بدخشاں صوبے کی کونسل کے صدر کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں 4 پولیس اہلکار اور ایک پولیس آفیسر جاں بحق ہو گئے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس