Aug ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۵ Asia/Tehran
  • عرب امارات کی طرح اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے ملک کا بائیکاٹ کیا جائےگا: محمود عباس

فلسطین کے صدر نے اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے سفارتی تعلقات کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے غداری کی ہے اور غداروں کو فلسطینی عوام کی طرف سے بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے فرانس کے صدر میکرون کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات یا کسی دوسرے عرب ملک کو فلسطینیوں کی طرف سے بولنے کا کوئی حق نہیں۔ محمود عباس نے کہا کہ جو بھی عرب ملک متحدہ عرب امارات کی طرح اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرے گا اس کے ساتھ بھی امارات جیسا سلوک کیا جائےگا اور اس کے ساتھ بھی سفارتی تعلقات ختم کردیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا اور عالمی سطح پرمتحدہ عرب امارات کے اس اقدام کو اسلام، مسلمانوں اور فلسطینیوں کے ساتھ غداری اور نفاق قراردیا جارہا ہے جبکہ فلسطینی صدر نے اپنا سفیر متحدہ عرب امارات سے ہمیشہ کے لئے واپس بلا لیا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس