Aug ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • کابل میں بم دھماکے، دو کی موت

افغان دارالحکومت کابل میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے۔

افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے بتایا کہ بدھ کو شہر کابل کے بارہویں زون میں دو بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

منگل کو بھی کابل کے سفارتی علاقے میں چودہ راکٹ فائر کئے گئے تھے جس کے نتیجے میں کم سے کم دس عام افغان شہری زخمی ہو گئے تھے۔ یہ راکٹ حملے اور دھماکے ایسے عالم میں ہوئے ہیں کہ افغان حکومت اور طالبان نے ملک میں جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے لئے براہ مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے تاہم ابھی تک مذاکرات کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔

ٹیگس