Aug ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۷:۲۸ Asia/Tehran

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات برملا ہونے پر عالم اسلام میں شدید رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعدد ممالک میں متحدہ عرب امارات کی اس خیانت کے خلاف مظاہرے ہوئے اور لوگوں نے اپنے غم و غصے کا اظہار متحدہ عرب امارات اور صیہونی پرچم کو نذر آتش کرکے کیا۔

13 اگست کو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین معاہدے پر مسلم دنیا میں سخت ردعمل سامنے آٰیا ۔ اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی ، پاکستان اور فلسطین نے اس کی کھل کر مخالفت کی جب کہ سعودی عرب بدستور خاموش ہے اور اس نے اس معاہدے کی مخالفت نہیں کی۔

خطے کی بعض رجعت پسند حکومتوں منجملہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے شرم و حیا کے علاوہ تمام تر انسانی، اخلاقی، اسلامی اور عربی اقدار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اب قبلۂ اول مسجد الاقصیٰ کے خونخوار غاصب، صیہونی دشمن کے ساتھ اتحاد و دوستی کی راہ اپنا لی ہے جس پر امت اسلامیہ بالخصوص فلسطینی قوم میں شدید غم و غصہ پیدا ہو گیا ہے۔

ٹیگس