Aug ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی ٹولے کی گولہ باری

غاصب صیہونی ٹولے نے رفح اور خان یونس کے مشرق میں واقع مختلف علاقوں پر شدید گولہ باری کی ہے جبکہ صیہونی وزیر جنگ نے حماس کو جنگ کی دھمکی دی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے ہفتے کی صبح غزہ کے جنوب میں واقع رفح اور خان یونس میں القسام سے وابستہ نگراں مراکز پر شدید گولہ باری کی۔ اس گولہ باری میں اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بھاری مالی نقصان پہنچا۔

صیہونی فوج کے ترجمان مفزاک درومی نے جمعے کی شب دعوی کیا تھا کہ غزہ کے علاقے سے اسرائیل پر دو راکٹ داغے گئے جن میں سے ایک راکٹ کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا جبکہ دوسرا راکٹ غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر گرا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران صیہونی دہشتگردوں اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی میں خاصا اضافہ ہو گیا ہے۔

دریں اثنا صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بینی گانٹز نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کو حملے کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے جمعے کے روز دعوی کیا ہے کہ غزہ سے اسرائیل پر دو راکٹ مارے گئے ہیں جس کے بعد صیہونی علاقوں سدیروت اور نیرعام میں خطرے کا سائرن بجنے لگا اور غاصب صیہونیوں پر شدید خوف طاری ہو گیا۔

اس کے ساتھ ہی غاصب صیہونی حکومت کے بحری جہازوں سے غزہ کے مغرب میں واقع بحیرہ شیخ عجلین میں روشنی بکھیرنے والے گولوں کا استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: صیہونیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی کی شہادت

  غاصب دشمن کے خلاف ہمہ گیر جنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں: فلسطینی رہنما

 

نتن یاہو کی دھمکی پر تحریک حماس نے الٹا اسرائیل کو دھمکایا

صیہونی فوجی حکام کی جانب سے تحریک حماس کو مسلسل دھمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

صیہونی وزیر جنگ نے جارحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے ہونے والے راکٹ حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا اور فلسطین کی تحریک حماس کو سخت ہزیمت اٹھانا پڑے گی ۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک حماس ہر طرح کی جارحیت سے نمٹنے کے لئے مکمل آمادہ ہے اور صیہونی فوج کی ہر قسم کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔

 

ٹیگس