Aug ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • عراق میں داعشیوں کا حملہ، آٹھ جاں بحق متعدد زخمی

عراق کے دو الگ الگ علاقوں پر داعشی عناصر کے حملے میں آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

عراقی ذرائع کے مطابق صوبۂ کرکوک کے علاقے داقوق میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر داعشی دہشتگردوں نے حملہ کیا جس میں کم سے کم چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ 

ایک اور اطلاع کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کی باقیات نے مشرقی صوبے بعقوبہ کے نواحی علاقے العظیم میں بھی ایک مقام پر حملہ کیا ہے جس میں چار عراقی شہری مارے گئے ہیں۔

عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور وہ گاہے بگاہے عراقی عوام اور سکیورٹی اہلکاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے عراق میں داعش کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب وہ فوج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف شہروں سے داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کا صفایا کر رہی ہے۔

ٹیگس