Aug ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  • شام میں پارلیمانی انتخابات کے بعد حکومت سازی کا حکم

شام کے صدر بشار اسد نے ایک حکم نامے کے ذریعے ملک کے آبی ذخائر کے وزیر اور ملکی وزرا کی کمیٹی کے سرپرست کو کابینہ کی تشکیل کا فرمان جاری کیا ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے باضابطہ طور پر حسین عرنوس کو نئی کابینہ کی تشکیل کی دعوت دی ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے ایک حکمنامے کے ذریعے حسین عرنوس کو سابق وزیر اعظم عماد خمیس کا جانشین مقرر دیا اور انہیں نئے کابنیہ کی تشکیل کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ حسین عرنوس ملک کے نئے پارلیمانی انتخابات تک وزرا کی کونسل کے سربراہ رہیں گے۔ شام میں پارلیمانی انتخابات تقریبا دو مہینہ پہلے منعقد ہوئے تھے۔

 

ٹیگس