Aug ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • فلسطینی عوام کو ایک ساتھ تین مسائل کا سامنا ہے: اسما‏عیل ہنیہ

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت غزہ پٹی کے علاقے کو تین مشکلات کا سامنا ہے جن کو دور کیا جانا بہت ضروری ہے۔

شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ ان چیلنز میں سے پہلا غزہ کا محاصرہ اور اس کے عوام پر مرتب ہونے والے خطرناک نتائج ہیں، دوسرا چیلنج قرنطینہ سینٹرز سے باہر کورونا میں مبتلا افراد کے حالات اور تیسرا چیلنج صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیتوں سے مقابلہ کرنا ہے۔ 

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے غزہ پٹی کی موجودہ صورتحال کے لئے اسرائیل کو ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ صیہونی حکومت کوغزہ پٹی کا محاصرہ جلد از جلد ختم کر دینا چاہئے اور کورونا وائرس سے جنگ کے لئے طبی وسائل کے داخلے کی اجازت دینی چاہئے۔

در ایں اثنا فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ یہ تنظیم غزہ کے محاصرے کے خاتمے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

 

ٹیگس