Aug ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
  • صیہونی دشمن نے غزہ پر پھر گولہ باری کی

غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مرکزی اور جنوبی علاقوں میں فلسطینیوں کے سکیورٹی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔

صفا نیوز کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے اتوار کے روز غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس کے مشرق میں الفخاری کے علاقے میں فلسطین کی وزارت داخلہ سے وابستہ سیکورٹی فورس کے ایک ٹھکانے پر گولہ باری کی۔

غزہ کے مرکزی علاقے میں دیر البلح کے مشرق میں صیہونی فوجیوں نے فلسطین کی وزارت داخلہ سے متعلق سیکورٹی فورس کے ٹھکانے کو بھی نشانہ بنایا۔ صیہونی دہشتگردوں نے غرب اردن کے شہر الخلیل میں ایک اسپتال پر بھی حملہ کیا۔ اس حملے میں صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں جس کے نتیجے میں کم از کم پچیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن غزہ کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتی اور من چاہے بہانوں سے فلسطینیوں کو گرفتار کرتی رہتی ہے۔

ٹیگس