Aug ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • لبنان، نئے وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں ملا اعتماد کا ووٹ

لبنان میں مصطفی الادیب کو لبنان کی پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد صدر نے وزیر اعظم منتخب کیا اور حکومت کی تشکیل کی دعوت دی ہے۔

اتوار کو لبنان کی پارلیمنٹ میں بحث کے بعد اس ملک کے صدر مشعل عون نے مصطفی الادیب کو عبوری حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

پارلیمنٹ میں حزب اللہ اور المستقبل دھڑوں نے ان کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے پہلے خطاب میں امید ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت، جلد سے جلد تشکیل پائے گی۔

لبنان کے آئین کے مطابق، صدر، ارکان پارلیمنٹ سے مشورے کے بعد اس شخص کو وزیر اعظم کے طور پر منتخب کر سکتا ہے جسے پارلیمنٹ کے زیادہ تر ارکان کی حمایت حاصل ہوتی ہے۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں 4 اگست کو ہوئے شدید دھماکے کے بعد وزیر اعظم حسان دیاب نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

ٹیگس