Sep ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکی دہشت گرد فوجیوں کا ایک اور قافلہ شام میں داخل

امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کا ایک اور کانوائے شمال مشرقی شام کی الولید گذر گاہ سے الحسکہ میں داخل ہو گیا۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکی دہشتگرد فوجیوں کے کاروان میں فوجی ساز و سامان سے لدے ساٹھ ٹرک اور ٹریلر موجود ہیں جو الحسکہ میں امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈے میں منگل کے روز داخل ہوئے۔ گذشتہ اتوار کو بھی امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کا ایک قافلہ الولید گذرگاہ سے شام میں داخل ہوا تھا۔

شام سے امریکی دہشتگردوں کے نکلنے کے اعلان کے باوجود امریکہ شام اور عراق کے سرحدی علاقے کے قریب واقع التنف فوجی اڈے پر اپنا قبضہ برقرار رکھنا چاہتا ہے۔شام کے صدر بشار اسد نے ابھی حال ہی میں امریکہ کو نازی جرمنی کے مشابہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ واشنگٹن شام کا تیل چوری کرنا چاہتا ہے۔اس وقت شام کے تیل کی فروخت اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو لوٹنے کے سلسلے میں امریکہ بھی اُسی طریقۂ کار پر گامزن ہے جس پر شام میں موجود دہشتگرد گامزن تھے۔

 

ٹیگس