Sep ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • افغانستان: تین دھماکوں میں 9 افراد جاں بحق

افغانستان کے تین صوبوں میں ہونے والے الگ الگ دھماکوں میں کم سے کم نو افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کے مطابق صوبہ سرپل کے گورنر ہاوس کے ترجمان ذبیح اللہ امانی نے بتایا ہے کہ سنگجارک ضلع میں ایک گھر میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں چھے بچے جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئیں، انہوں نے کہا کہ یہ باروردی سرنگ طالبان نے مذکورہ رہائشی مکان میں نصب کی تھی۔

صوبہ ننگر ہار کے گورنر ہاوس کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے کہا ہے کہ ضلع پچیرو آگام میں سڑک کے کنارے نصب بم کے ایک دھماکے میں تین افراد مارے گئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ایک کم سن بچہ بھی شامل ہے۔

ادھر افغانستان کے صوبے ہلمند کے شہر گرمسیر کے ایک بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم چار عام شہری زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب افغان جنگ میں الجھے فریقوں نے امن مذاکرات کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس