Sep ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • یمن، رہائشی علاقوں پر سعودی بمباری میں بچے نشانہ بنے

جارح سعودی اتحاد نے ایک بار پھر یمن کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ مآرب کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے جن میں 4 بچے شامل ہیں۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے المدغل پر 5 مرتبہ  جبکہ خب اور الشعف پر 9 مرتبہ جارحیت کی۔ اس کے علاوہ صوبہ البیضا کے ولد الربیع علاقے پر 10 مرتبہ حملے کئے۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز بھی صوبہ البیضا اور حجہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا تھا۔

گزشتہ ہفتے بھی جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے رہائشی علاقوں پر گولہ باری کی تھا۔

رہائشی علاقوں پر بمباری سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا معمول بن چکا ہے۔ گزشتہ ساڑھے پانچ سال سے یمن کو سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی شدید زمینی، سمندری اور فضائی جارحیت کا سامنا ہے۔ جنگ کے نتیجے میں اب تک جہاں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دربدر ہو کر بے سرو سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے وہیں یمن کے عوام کو کورونا وائرس سمیت مختلف قسم کے وبائی امراض کا بھی سامنا ہے۔

اس وقت سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے سبب یمن کی بنیادی تنصیبات تباہ ہو کر رہ گئی ہیں اور حتیٰ اسپتال، طبی مراکز، مساجد اور اسکولز بھی جارح دشمن کے حملے سے محفوظ نہیں رہ سکے ہیں۔ اس وقت یمنی عوام کو شدید طور پر غذا، دوا اور ایندھن جیسی دیگر ضروریات زندگی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔

ٹیگس