Sep ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • بنگلا دیش کی مسجد میں دھماکہ، سترہ جاں بحق، تحقیقات جاری

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ نہ صرف مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں۔

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے قریب واقع ضلع نارائن گنج کی مسجد میں گیس پائپ لائن میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لیے صوبائی حکومت نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے مسجد کی تعمیر نو کا حکم جاری کیا ہے۔

گیس دھماکے کا شکار ہوئی مسجد

واضح رہے کہ بنگلادیش کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 17 نمازی جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے  4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زیادہ تر زخمی بری طرح جھلس گئے۔

بنگلا دیشی حکام کے مطابق مسجد میں دھماکہ ممکنہ طور پر قریب میں موجود زیرِ زمین گیس پائپ لائن میں لیکیج کے باعث ہوا ہے۔ گیس لیک ہو کر مسجد میں بھر گئی، اس وقت مسجد کی کھڑکیاں بند تھیں، ایئر کنڈیشنرز چلنے کے دوران چنگاری سے تمام 6 ایئر کنڈیشنرز پھٹ گئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس