Sep ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • عرب اسرائیل سمجھوتہ فلسطین کے لئے خطرہ

حزب اللہ لبنان اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہوں نے عرب اسرائیل صلح کو فلسطینی قوم کی امنگوں کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بیروت میں ہونے والی ملاقات میں علاقے کے مختلف مسائل منجملہ عرب اسرائیل سمجھوتے اور ان میں ہونے والی صلح کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے اسی طرح حزب اللہ لبنان اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان تعلقات کی مضبوطی پر زور دیاجو ایمان، برادری و اخوت، جہاد اور مشترکہ سرنوشت پر استوار ہیں۔اسماعیل ہنیہ فلسطینی گروہوں کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے گذشتہ منگل کو لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچے تھے جہاں انھوں نے اس ملک کے مختلف اعلی حکام سے الگ الگ ملاقات کی۔

ٹیگس