Sep ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۲ Asia/Tehran
  • لبنان نے ایک اسرائیلی ڈرون مار گرایا

لبنان کی فوج نے جمعرات کی شب صیہونی حکومت کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔

تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے اس ڈرون طیارے نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ڈرون طیارے کو لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقے عیتا الشعب میں مار گرایا گیا۔

اسرائیل نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ٹیگس