Sep ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • عرب لیگ صیہونیوں کی حامی ہو چکی ہے: یمن

یمن کی وزارت خارجہ نے عرب لیگ کے مواقف کو غاصب صیہونی حکومت کے دشمنانہ مواقف کی حمایت میں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ عملی طور پر اپنی حیثیت کھو چکی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت خارجہ نے  ایک بیان جاری کر کے امارات اسرائیل کے تعلق سے عرب لیگ کے موقف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ کا یہ موقف امت مسلمہ کے اصول سے عرب لیگ کی مکمل دوری کا ترجمان ہے۔

یمن کی وزارت خارجہ نے عرب لیگ کے مواقف میں اصلاح اور اس کی پالیسیوں کو منطقی بنانے کے لئے دیگر ملکوں کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے بھی غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی برقراری کی مذمت میں عرب لیگ کی ناکامی کو اس کی حیات کے خاتمے کے مترادف قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب لیگ جیسے پلیٹ فارم کو اب ختم ہی کر دینا بہتر ہے۔

 

ٹیگس