Sep ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۷ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کے راکٹی حملے میں کئی یمنی شہید و زخمی

جارح سعودی اتحاد کے راکٹی حملے میں کئی یمنی شہید و زخمی ہو گئے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے شدا پر جارح سعودی اتحاد کے راکٹی حملے میں ایک یمنی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس حملے میں کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

کل بھی جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مأرب کے رحبہ شہر پر رہائشی علاقوں پر حملے کئے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔ اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنی تمام تر وحشیانہ جارحیت کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے اور اطلاعات اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ وہ جنگِ یمن کے مخمصے سے باعزت طور پر باہر نکل جانے کے لئے راہوں کی تلاش میں ہے۔

ٹیگس