Sep ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۳ Asia/Tehran
  • اخوان‌المسلمین کے سربراہ اور دیگر اراکین کو عمر قید کی سزائیں

مصر کی عدالت نے آج بروز ہفتہ اخوان‌المسلمین کے سربراہ محمد بدیع کو عمر قید کی سزا سنائی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر پورٹ سیعد(Port Sai ) کی عدالت کے جج سامی عبدالرحیم نے آج محمد بدیع ،محمد البلتاجی اور صفوت الحجازی اور اخوان‌المسلمین کے دیگر 9 افراد کو اگست 2013 میں پورٹ سیعد شہر میں پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے مقدمے میں عمر قید کی سزا  سنائی۔ جبکہ اس مقدمے کے دیگر 57 ملزموں کو تین تین سال کی سزائیں سنائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پورٹ سیعد (Port Sai ) کی عدالت نےاگست 2015 میں محمد بدیع ، محمد البلتاجی اور صفوت الحجازی اور اخوان‌المسلمین کے دیگر 16 افراد کو 25 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ دیگر 76 ملزموں کو ان کی عدم موجودگی میں عمر قید کی سزائیں سنائی تھیں۔

مصر کے اعلی حکام نے 2013 میں اخوان‌المسلمین کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیاتھا۔

ٹیگس