Sep ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
  • شام میں دھماکے 9 افراد جاں بحق و زخمی

شام میں ہونے والے دو خوفناک دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق آج شام کے صوبے رقہ کے راس العین میں موٹر سائیکل بم دھماکے اور اسی طرح ایک اور دھماکے میں 3 عورتوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔

 شام کے شمالی شہروں پر ترکی کے فوجی قبضے کے بعد سے ان علاقوں میں موٹر سائیکل اور کار بم دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔

ترکی کی فوج نے گزشتہ 3 برسوں کے دوران بارہا شام کی سرزمین پر جارحیت کی اور شام کے دہشتگرد گروہوں کا اصلی حامی بن گیا ہے۔

شام کے بعض شمالی علاقے اب بھی ترکی کے قبضے میں ہیں۔

ٹیگس