Sep ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • یمنی دارالحکومت صنعا پر سعودی اتحاد نے پھر بمباری کی

جارح سعودی اتحاد نے مسلسل دوسرے روز بھی یمن کے صوبہ صنعا کے مختلف شہروں پر بمباری کی

المسیرہ ٹی وی کے مطابق جارح سعودی جنگی طیاروں نے اتوار کو صنعا کے بین الاقوامی ایئرپورٹ، شہر الثورہ کے النہضہ علاقے اور شہر بنی الحارث کے العروق علاقوں کو تین تین بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شہر ارحب کے الصمع شہر سنحان کے حزیز نامی علاقوں پر چار مرتبہ بمباری کی۔ سعودی اتحاد نے ہفتے کو بھی صوبہ صنعا کے مختلف علاقوں کو کئی بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک قریب سترہ ہزار یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بےگھر اور دربدر ہو چکے ہیں۔

ٹیگس