Sep ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۹ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکی دہشتگردوں کی سینہ زوری

افغانستان سے غیرملکی فوجیوں کے انخلاء کے سلسلے میں افغانستان کے نائب صدر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا ہے کہ کوئی بھی امریکی فوجیوں کو اس ملک سے باہر نہیں نکال سکتا۔

افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے امور میں امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے اپنے فوجیوں کو باہر نکالنے کے لئے کسی سے اجازت نہیں لے گا۔

قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کی بنیاد پر مئی دو ہزار اکیس تک تمام امریکی دہشتگردوں کو افغانستان سے نکل جانا ہے لیکن افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے اسٹریٹیجک اور اقتصادی مفادات کی بنا پر افغانستان سے جانے کے لئے تیار نہیں ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر امریکی فوجی افغانستان سے باہر بھی نکل گئے تو بھی اس ملک میں امریکہ کی مضبوط انٹیلیجنس موجودگی جاری رکھے گا۔

امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے یہ بیان ایسے عالم میں دیا ہے کہ افغانستان کے عوام، حکام، ممبران پارلیمنٹ اور سیاسی و مذہبی شخصیات، امریکی دہشتگردوں کی موجودگی کو نقصان دہ قرار دیتے ہوئے اپنے ملک سے ان کے انخلاء کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔

افغان عوام کا ماننا ہے کہ غاصبوں کے باہر نکل جانے سے ملک میں امن و امان قائم ہوجائے گا۔

ٹیگس