Sep ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں فضائی کارروائی، 30 طالبان ہلاک

افغانستان کے شمال میں ہونے والی فضائی کارروائی کے دوران 30 طالبان ہلاک ہو گئے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ طالبان نے صوبہ قندوز کے خان آباد علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسز نے فضائیہ کی مدد سے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔ اس فضائی کارروائی کے دوران 30 طالبان ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

ہر چند کہ افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس فضائی کارروائی کے دوران عام افراد نشانہ نہیں بنے تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں کئی عام شہری بھی جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھئے: طالبان کے ساتھ امن مذاکرات دشوار ہیں: عبداللہ عبداللہ

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کے باوجود افغانستان میں خونریز لڑائی جاری ہے اور آغازِ مذاکرات سے اب تک طالبان کے حملوں میں درجنوں افغان فوجی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ٹیگس