Sep ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی اتحاد کے فضائی حملے جاری

جارح سعودی اتحاد نے اپنے روز کے معمول کو جاری رکھتے ہوئے یمن کے کئی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کے مطابق جارح سعودی جنگی طیاروں نے زیادہ تر حملے صوبہ صعدہ کے الظاہر علاقے میں کئے۔ سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبہ حجہ پر بھی بمباری کی، جبکہ صوبہ مأرب اور البیضاء کو بھی  جارح سعودی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا۔

ان حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات ابھی موصول نہیں ہوئی ہیں۔

یمن کی عوامی تحریک  انصا راللہ کے جوانوں نے جارح سعودی جنگی طیاروں کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے جنوبی صوبے جیزان کے محافظه الحرث پر توپوں سے گولے داغے۔

سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد کے ساتھ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک قریب سترہ ہزار یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہو چکے ہیں۔

ٹیگس