Sep ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran

متحدہ عرب امارات کے خیانت کاروں اور صیہونیوں نے رقص کرکے اپنی دوستی کا جشن منایا۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران اسرائیل کی عرب امارات کے ساتھ روابط کی برقراری کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے کہ جس میں ایک اماراتی شہری اسرائیل کا ترانہ گنگنا رہا ہے جس  پر صیہونی حکام نےخوشی کا اظہار کیا۔

مسجدالأقصی کے خطیب شیخ عکرمه صبری نے عرب امارات کے حکام کی جانب سے اسرائیل کا قومی ترانہ پڑھنے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے قومی ترانے میں کچھ اس قسم کے جملے ہیں کہ صیہونی، ارض فلسطین، شہر قدس اور تیسرے اسلامی مقدس مکان مسجدالأقصی کے مالک ہیں۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ عرب امارات میں بہت سے لوگ اسرائیل کا قومی ترانہ پڑھتے ہیں جو ان کی جہالت یا پھر اسرائیل سے محبت کی نشانی ہے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بعد دعوی کیا تھا کہ 5 سے 6 ممالک ایسے ہیں جو بہت جلد اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرلیں گے۔

 

ٹیگس