Sep ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۰ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان میں شدید دھماکے کی اطلاع، دو مہینے میں تیسرا دھماکہ

لبنانی میڈیا نے جنوبی لبنان کی عین قانا کالونی میں دھماکے کی خبر دی ہے۔

تسنیم نیوز نے لبنان کی النشرہ ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ابھی تک دھماکے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

در ایں اثنا لبنان کے قومی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام تین بجے شدید دھماکے کی آواز سنائی دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز جنوبی لبنان کے النبطیہ اور التفاح کے علاقوں تک سنائی دی۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عین قانا اور کفر فیلا کے علاقے کے آسمان پر شدید دھوئیں کے بادل دکھائی پڑ رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

سعودی عرب کے الحدث چینل نے ہمیشہ کی طرح مزاحمتی محاذ کے خلاف موقف اپناتے ہوئے بغیر ثبوت اور دستاویز کے دعوی کیا کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ایک ٹھکانے پر دھماکہ ہوا ہے۔

الجدید چینل نے رپورٹ دی ہے کہ دھماکہ پیٹرول پمپ سے نہیں ہوا اور پورے یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ دھماکہ سیکورٹی وجوہات سے ہوا ہو۔

لبنان کی ہلال احمر کمیٹی کے سکریٹری جنرل جورج کتانہ کا کہنا ہے کہ مجھے عین قانا دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، علاقے کے پیٹرول پمپ کی جانب ایمبولینس روانہ کر دی گئی ہے، شروعاتی اطلاع کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

ٹیگس