Sep ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • افغان فوج کے ساتھ لڑائی میں پینسٹھ طالبان ہلاک

افغان فوج کے ساتھ جھڑپ میں طالبان کے مزید پینسٹھ جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔

افغان ذرائع کی رپورٹ کے مطابق طالبان گروہ نے صوبہ پکتیکا کے ضلع وازی خوا میں افغان فوج کی  عمارت پر حملہ کیا جس کے بعد افغان فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ جھڑپوں کے دوران پینسٹھ طالبان ہلاک اور پینتیس زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں تین افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں جبکہ چھے زخمی بتائے جاتے ہیں۔

طالبان کے حملوں کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بارہ ستمبر سے افغانستان میں جنگ و خونریزی کے خاتمے کے لئے امن مذاکرات ہو رہے ہیں۔

 

ٹیگس