Sep ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • شام کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا معاملہ ختم کیا جائے: بشار جعفری

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے اپنے ملک کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے معاملات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ  میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے کہا کہ ان کا ملک کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے کنوینشن کی مکمل پابندی کر رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے شام کے خلاف کیس مکمل طور پر بند ہونا چاہیے۔
بشار جعفری کا کہنا تھا کہ شام کی حکومت کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کے عالمی کنوینشن پر عمل پیرا ہے اور سن دو ہزار چودہ کے بعد کیمیائی یا کیمیائی ہتھیاروں کے تمام پروگرام ختم کر دئے گئے ہیں۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں بعض مغربی ملکوں کے نمائندگان جان بوجھ کر شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کا شور مچا رہے  تاکہ کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق شام کے کیس کو مخدوش بنایا جا سکے۔
امریکہ اور بعض مغربی ممالک سن دو ہزار گیارہ میں شام میں بحران شروع ہونے کے بعد سے دہشت گردی کے خلاف شامی فوج کی کامیابیوں کو روکنے کی غرض سے کئی بار دمشق پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد کر چکے ہیں۔
امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کے بہانے شام کے تحقیقاتی مراکز اور فوجی چھاونیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی شام میں دہشت گردوں کی مکمل شکست سے خوفزدہ ہیں۔

ٹیگس