Oct ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • اربعین حسینی کے موقع پر دہشتگردوں کا منصوبہ ناکام، 2 خودکش حملہ آور گرفتار

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی بغداد میں اربعین حسینی کے زائرین کے خلاف دہشتگردی کے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی رسول نے جمعے کی شب خبر دی کہ سکیورٹی فورسز نے اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کے خلاف دہشتگردی کے ایک منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے داعش کے 2 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

20 صفر 1442 ھجری قمری مطابق 8 اکتوبر 2020 بروز جمعرات حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا اصحاب و انصار کا چہلم ہے اور اس موقع پر ہر سال دسیوں لاکھ کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی زائرین کربلا پہونچتے ہیں۔

اِس سال کرونا وائرس کی کے پیش نظر غیر ملکی زائرین کے لئے عراق کا سفر ممکن نہیں ہے اور وہ اربعین مارچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے تاہم عراق میں موجود غیر ملکی شہری عراقی عوام کے شانہ بشانہ ہر سال کی طرح اربعین مارچ میں شرکت کرتے ہوئے کربلائے معلیٰ پہونچیں گے۔

ٹیگس