Oct ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran

دسیوں لاکھ عراقی زائرین کے علاوہ عراق میں موجود ہزاروں غیر ملکی زائر بھی اربعین مارچ میں شریک ہیں اور وہ اس وقت نوحہ خوانی و سینہ زنی میں مصروف ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اس سال اربعین کے موقع پر ایران کی زمینی سرحدوں کی جانب سے غیر ملکی زائرین کے لئے عراق میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم اس سال بھی عراقی عوام اور وہاں موجود غیر ملکی شہری برسہا برس کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اور کورونا وائرس کے پیش نظر طبی اصولوں کی پابندی کے ساتھ بصرہ، ناصریہ اور سماوہ سمیت مختلف علاقوں سے کربلا کی جانب پیدل مارچ کر رہے ہیں جبکہ دسیوں ہزار زائرین کربلائے معلی پہنچ چکے ہیں اور غریب زہراء کو اشکوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔  اسکے علاوہ اطلاعات ہیں کہ بعض ممالک منجملہ ہندوستان اور پاکستان سے بھی زائرین کرام کربلا پہنچے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ زائرین کی بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو اس سال زیارتِ کربلا سے محروم ہونے والوں کی نیابت میں اربعین مارچ اور اسکے بعد زیارت کربلا میں مصروف ہے اور جابجا عراقی عوام غیر ملکی زائرین بالخصوص ایرانی زائرین کرام کو یاد کرتے ہوئے اور انکے تئیں اپنے پاکیزہ احساسات و جذبات کا اظہار کرتے ہوئے با آسانی دیکھے جا سکتے ہیں۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

خیال رہے کہ آج جمعرات 20 صفر 1442 ہجری قمری مطابق 8 اکتوبر 2020 کو حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا اصحاب و انصار کا چہلم ہے۔

 

ٹیگس