Oct ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۱ Asia/Tehran
  • قطر میں ترکی کی موجودگي، خطے میں عدم استحکام کا باعث ہے: امارات

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے قطر میں ترکی کی فوجی موجودگي پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے علاقہ خطرناک حالات میں داخل ہو گيا ہے۔

انور قرقاش نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا کہ خلیج فارس میں ترکی کی فوج کی موجودگی ایک ایمرجنسی صورتحال ہے جو خلیج فارس کے ساحلی ملکوں کے اقتدار اعلی اور ان کے مفادات اور اس علاقے کے عوام کے مفادات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ امارات کے اس وزیر نے خطے کے ثبات و استحکام میں ترکی کے کردار کے بارے میں ترک صدر رجب طیب اردوغان کے بیان کو بھی مسترد کر دیا۔

قرقاش نے گزشتہ رات بھی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ قطر میں ترک فوجیوں کی موجودگی، خطے کے عدم استحکام کا سبب ہے۔ قرقاش کا یہ بیان ایسے عالم میں سامنے آيا ہے جب اردوغان نے گزشتہ ہفتے قطر کا دورہ کر کے اس ملک کے فرمانروا شیخ تمیم بن حمد اور دیگر اعلی رتبہ حکام سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

ٹیگس