Oct ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • افغانستان، فوجی آپریشن اور بارودی سرنگ دھماکے میں 39 ہلاک

افغانستان میں قیام امن کیلئے ہونے والی کوششوں کے باوجود اس ملک میں پرتشدداور دہشتگردانہ کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

شنہوا نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں طالبان کے خلاف فوج کے آپریشن میں 26 طالبان ہلاک ہو گئے۔

صوبائی حکومت کے بیان کے مطابق افغان فوج نے ضلع نہر سراج کو ناد علی سے جوڑنے والے راستے پر طالبان کے ٹھکانے کو نشانہ بنا کر کارروائی کی جس میں 26 طالبان ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق اتوار کے روز صوبہ سرائے پل میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 10 فوجی اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ واقعے کے بعد افغان سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے مذکورہ دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ اس واقعہ سے دو روز قبل بھی افغان صوبے ہلمند اور ہرات میں مسافر بسوں کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے تھے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے طالبان کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں میں ہوئے تاہم طالبان نے ابھی تک اس الزام کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

ٹیگس