Oct ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۶ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے ساتھ تعلقات صرف اُسی کے مفاد میں ہیں: فلسطینی وزیر اعظم

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعطم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ فلسطین کا مستقبل غاصبانہ قبضے سے عاری ہونا چاہئے۔

صفا نیوز کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے وزیر اعظم  نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے یورپی پارلیمنٹ کے خارجہ تعلقات کمیشن کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کرے۔

محمد اشتیہ نے فلسطین کے آئندہ انتخابات کو اختلافات کے خاتمے اور جمہوریت کی بحالی کا آئینہ دار قرار دیا۔

انہوں نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر متحدہ عرب امارات، بحرین اور سعودی عرب جیسے ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدامات صرف اسرائیل کے مفاد میں ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے پندرہ ستمبر کو فلسطینیوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپتے ہوئے وہائٹ ہاؤس میں امریکہ کے اسرائیل نواز صدر ٹرمپ کی موجودگی میں غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی استواری کے سمجھوتے پر دستخط کر دئے ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے اسرائیل سے غرب اردن، بیت المقدس، غزہ اور مقبوضہ جولان میں غاصابنہ اقدامات سے باز آجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

ٹیگس