Oct ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۵ Asia/Tehran
  • شمالی یمن پر سعودی جارحیت، متعدد مکانات تباہ

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شمالی یمن کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے بدھ کی شام صوبہ  الجوف علاقوں الخنجر اور الشعف پر متعدد بار بمباری کی ہے۔

 جارح سعودی میں شامل کرائے کے فوجیوں نے صوبہ مارب علاقوں صرواح اور مدغل پر گولہ باری بھی کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے۔

فوری طور پر ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب یمن کے امن مذاکرات کار وفد کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ علاج کی غرض سے بیرون ملک بھیجے جانے والے زخمیوں کو لیکر دو ہوائی جہاز صنعا کے ہوائی اڈے پر اترے ہیں۔

سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ ملک کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ یمنیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

ٹیگس