Oct ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت

یمن کے خلاف وحشیانہ سعودی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جو کسی طرح تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

تسنیم نیوز  کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوجی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں نے یمن کے صوبے الجوف کے خب اور الشعف علاقوں پر وحشیانہ طریقے سے بمباری کی۔

سعودی جنگی طیاروں کی اس تازہ ترین جارحیت میں ہونے والے جانی نقصان کی ابھی تک رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

اس سے چند روز قبل بھی مغربی صوبے الحدیدہ کے شہر الحوک پر شدید گولہ باری کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ اور ایک کم سن بچی اور اس کی ماں شہید جبکہ تین خواتین زخمی ہو گئی تھیں۔

سعودی حکومت کی سرکردگی میں قائم یمن مخالف فوجی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجی اس ملک کے مختلف علاقوں کو مسلسل وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ ملک کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ یمنیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

ٹیگس