Oct ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکی فوجیوں کی مبہم صورت حال

افغانستان کی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے اس ملک میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کی مبہم صورت حال پر تنقید کی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کسی بھی امریکی عہدیدار نے امریکی فوجیوں کے انخلا کے سلسلے میں کوئی واضح موقف ظاہر نہیں کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے نکلنے کا واضح رجحان کی بنا پر طالبان نے بیس برس سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے لئے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات میں اپنے مطالبات بڑھا دیئے۔

واضح رہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ کے خاتمےاور قیام امن کے لئے دوحہ میں امریکہ کی ثالثی میں بارہ ستمبر سے مذاکرات ہو رہے ہیں تاہم وہ ابھی تک کسی نتیجے تک نہیں پہنچے ہیں۔

ٹیگس