Oct ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • یمنی قیدیوں پر سعودی اتحاد کا تشدد

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے قیدیوں کے سلسلے میں جارح سعودی عرب کے جرائم سے پردہ اٹھایا ہے۔

یمن کے ڈپٹی انفارمیشن منسٹر فہمی الیوسفی نے جمعے کو المیادین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعود اتحاد، یمنی قیدیوں پر تشدد اور ان کا قتل عام کرتا ہے اور سعودی جیلوں میں کئی قیدی قتل کردیئے گئے ہیں اور ان کے جسمانی اعضاء بیچ دیئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد سمجھوتوں پر عمل درآمد میں عیاری سے کام لیتا ہے اور جس طرح جنگ کے سلسلے میں سمجھوتوں کی پابندی نہیں کرتا، اسی طرح قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں بھی خلاف ورزیاں کرتا ہے۔

بدھ کے روز یمن کی نیشنل سالویشن حکومت اور سعودی حمایت یافتہ اور مفرور منصور ہادی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے پر عمل درآمد ہوا اور یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے قیدی صنعا ایئرپورٹ پر پہنچے۔ سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے پندرہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے اور ساتھ ہی اس ملک کا فضائی، بری اور بحری محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔

ٹیگس