Oct ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۳ Asia/Tehran
  • عبداللہ عبداللہ نے افغانستان میں دوبارہ طالبانی نظام کا نفاذ مسترد کردیا

افغانستان کی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے ملک میں طالبانی نظام کے دوبارہ نفاذ کو مسترد کر دیا ہے۔

 عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ یہ اندازے کی غلطی ہے کہ افغانستان میں ایک بار پھر طالبانی نظام حکومت نافذ ہو کیونکہ یہ افغان عوام کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔ افغانستان کی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ طالبان کی طرف سے تشدد میں اضافے سے امن کے راستے پر نہیں پہنچاجا سکتا اور طالبان اس طریقے سے مراعات حاصل نہیں کر سکتے۔عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ طالبان کے ساتھ اتفاق رائے تک پہنچنے کے لئے افغان عوام کے افتخارات کو پامال نہیں ہونا چاہئے اور قطر میں حکومت کا مذاکراتی وفد عوام کا نمائندہ ہے۔

افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اس وقت افغانستان سے غیرملکی فوجیوں کے انخلاء کا مسئلہ درپیش نہیں ہے اور اس سلسلے میں بعد میں بحث ہوگی۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے لئے دوحہ میں بارہ ستمبر سے مذاکرات ہو رہے ہیں تاہم ابھی تک کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا ہے۔

ٹیگس